الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: 1۔ اس روایت میں غزوہ بدر کا تذکرہ ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے غنیمت بدر سے...
حدیث حاشیہ:
1۔
اس روایت میں غزوہ بدر کا تذکرہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے غنیمت بدر سے حضرت علی ؓ کو ایک جوان اونٹنی دی تھی۔
2۔
حضرت حمزہ ؓ نے جو کچھ کیا اور کہا وہ نشے کی حالت میں کیا اور کہا۔
اس وقت تک شراب حرام نہیں ہوئی تھی جیسا کہ ایک روایت میں ہے کہ یہ حرمت شراب سے پہلے کا واقعہ ہے۔
(صحیح البخاري، المساقاة، حدیث: 2375)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت حمزہ ؓ کا نشہ اترنے کے بعد ان اونٹنیوں کی قیمت ان سے حضرت علی ؓ کو دلوادی تھی۔
3۔
اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ غزوہ بدر کے بعد سیدہ فاطمہ ؓ کی رخصتی عمل میں آئی تھی۔

هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 4003