الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: 1۔ رسول اللہ ﷺ کے چچا حضرت عباس ؓ قبول اسلام سے پہلے بدر کی لڑائی میں...
حدیث حاشیہ:
1۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا حضرت عباس ؓ قبول اسلام سے پہلے بدر کی لڑائی میں قید ہو کر آئے وہ انصار کے بھانجے اس بنا پر تھے کہ عبدالمطلب کی والدہ بنو نجار سے تھیں، اس بنا پر انھوں نے ان کا فدیہ معاف کرنا چاہا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عدل و انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہو ئے فرمایا:
”ان کا فدیہ پورا پورا وصول کیا جائے۔
“ کیونکہ بھائی،باپ بیٹا کوئی بھی ہو جب وہ دین کا دشمن ہوتو اس کی پاسداری سر بسر توہین دین ہے۔
2۔
اس حدیث کی عنوان سے مناسبت اس طرح ہے کہ حضرت عباس ؓ بدر میں قیدی ہوئے اور ان کی سفارش کرنے والے انصار بھی غزوہ بدر میں شرکت کر چکے تھے۔
حضرت عباس ؓ نے کہا تھا کہ میں تو مسلمان ہوں مگر مشرکین مکہ مجھے زبردستی پکڑ کر لائے ہیں۔
آپ نے فرمایا:
”اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔
اگر حقیقت میں ایسا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی تلافی کردے گا۔
بظاہر تو آپ ان اہل مکہ کے ساتھ شام ہو کر مسلمانوں سے لڑنے آئے ہیں۔
“ (مسند أحمد: 353/1 و فتح الباري: 402/7)

هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 4018