🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: 1۔ اس مردود کو تکلیف ہوئی کہ مدینے کے کاشتکاروں کے ہاتھوں کیوں مارا گیا ہے؟ کاش...
حدیث حاشیہ:
1۔
اس مردود کو تکلیف ہوئی کہ مدینے کے کاشتکاروں کے ہاتھوں کیوں مارا گیا ہے؟ کاش!یہ رئیس کسی رئیس کے ہاتھوں مارا جاتا۔
قومی اونچ نیچ کا تصور اس کے دماغ میں آخر تک سمایارہا۔
2۔
حضرت انس ؓ اگرچہ بدر کی جنگ میں شریک نہ تھے۔
تاہم انھوں نے کسی بدری صحابی سے سن کر یہ واقعہ بیان فرمایا ہے۔
3۔
بہر حال حضرت عبد اللہ بن مسعود ؓ بدری صحابی ہیں جن سے ابو جہل نے کہا تھا۔
بکریوں کے چرواہے! تو ایک سخت چوٹی پر چڑھا ہے۔
انصار چونکہ زراعت پیشہ تھے اس لیے ابو جہل نے حقارت کے طور پر کہا:
کاش! مجھے زراعت پیشہ قتل نہ کرتے کوئی بڑا آدمی قتل کرتا۔
فخر و غرور کا یہ جادو ہے جو سر چڑھ کر بولتا ہے۔
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 4020