🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: 1۔ جنگ کے دوران میں اونگھ کا طاری ہونا اللہ تعالیٰ کی طرف سے رحمت اور امن...
حدیث حاشیہ:
1۔
جنگ کے دوران میں اونگھ کا طاری ہونا اللہ تعالیٰ کی طرف سے رحمت اور امن کا پیغام تھا کیونکہ اونگھ بے خوف شخص کو آتی ہے خوف و ہراس میں مبتلا انسان کو نیند نہیں آتی۔
اتنے شدیدغموں اور پریشانیوں کے بعد مسلمانوں پر اونگھ کا طاری ہونا اللہ کی طرف سے ایک نعمت غیر مترقبہ اور غیرمعمولی امداد تھی۔
2۔
اونگھ سے جسمانی اور ذہنی دونوں طرح کا سکون حاصل ہوتا ہے۔
اس سے بدن کی تھکاوٹ دور ہوتی ہے اور غم یکدم بھول جاتے ہیں البتہ منافقین ایسے حالات میں بہت پریشان تھے۔
وہ کہتے پھرتے:
”اگر اس معاملے میں ہمارا کچھ عمل دخل ہوتا تو یہاں نہ مارے جاتے۔
“ (صحیح مسلم، الجهاد، حدیث: 4645۔
(1791)
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 4068