الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: 1۔ غزو ہ اُحد میں ایک حادثہ اس طرح ہوا کہ رسول اللہ ﷺ پر اچانک ابی...
حدیث حاشیہ:
1۔
غزو ہ اُحد میں ایک حادثہ اس طرح ہوا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر اچانک ابی بن خلف نے حملہ کردیا اور کہا:
آج میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو قتل کردوں گا۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”اے کذاب!بلکہ میں تجھے قتل کروں گا۔
“ اس کے بعد آپ نے تاک کر ایسا نشانہ لگایا کہ وہ جہنم واصل ہوگیا اور جانبر نہ ہوسکا۔
اس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ حدیث ارشاد فرمائی۔
(عمدة القاري: 116/12۔
)
2۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے دست مبارک سے کسی کو مارنا نہیں چاہتے تھے مگر مکہ کے مشہور کافر کی انتہائی بدبختی تھی کہ وہ خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھوں جہنم رسید ہوا۔
عبداللہ بن قمئہ نے بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو زخمی کیا اور کہا:
میں توڑنے والے کا بیٹا ہوں۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے چہرے سے خون صاف کرتے ہوئے فرمایا:
”اللہ تجھے توڑڈالے۔
“ یہ شخص جب مکے واپس آیا تو اللہ تعالیٰ نے اس پر ایک پہاڑی بکرا مسلط کردیا وہ اسے سینگ مارتا رہا حتی کہ اسے ٹکڑے ٹکڑے کردیا۔
(فتح الباري: 457/7)

هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 4074