🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: عربوں کی عادت تھی کہ مشکل حالات میں اشعار کے ذریعے سے ان کے جذبات کو ابھارا...
حدیث حاشیہ:
عربوں کی عادت تھی کہ مشکل حالات میں اشعار کے ذریعے سے ان کے جذبات کو ابھارا جاتا، پھر وہ دل جمعی اور لگن سے اپنا کام سر انجام دیتے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عبد اللہ بن رواحہ ؓ کے مذکورہ بالا اشعار سے یہی کلام لیا۔
حضرت انس ؓ کی روایت کے مطابق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ اشعار پڑھے۔
”اے اللہ! زندگی تو بس آخرت ہی کی ہے لہٰذا تو انصار اور مہاجرین کو معاف کردے۔
“ اور صحابہ کرام ؓ خندق کی مٹی اپنی کمر پر لادے یہ شعر پڑھ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جواب دیتے۔
”ہم وہ لوگ ہیں جنھوں نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کی ہے اس بات پر کہ جب تک زندہ رہیں گے اسلام کی خاطرزندہ رہیں گے۔
“ (صحیح البخاري، المغازي، حدیث: 4099)
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 4104