الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: غزوہ احزاب کے موقع پر مدینہ طیبہ کی قیادت نہایت بیدار مغز اور چوکس تھی وہ حالات...
حدیث حاشیہ:
غزوہ احزاب کے موقع پر مدینہ طیبہ کی قیادت نہایت بیدار مغز اور چوکس تھی وہ حالات کا جائزہ لے کرمناسب اقدام کرتی، چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اتحادی فوجوں کی اطلاع پاتے ہی ہائی کمان کی مجلس شوری منعقد کی اور مدینے کا دفاع کرنے کا مشورہ کیا۔
حضرت سلمان فارسی ؓ نے تجویز دی کہ اللہ کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! فارس میں جب ہمارا محاصرہ کیا جاتا تھا تو ہم اپنے گرد خندق کھود لیتے تھے یہ بڑی باحکمت دفاعی تجویز تھی۔
اہل عرب اس سے واقف نہ تھے لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر فوراً عمل کرتے ہوئے صحابہ کرام ؓ کو خندق کھودنے کاکام سونپ دیا۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس کام کی ترغیب بھی دیتے تھے اور عملی طور پر اس میں حصہ بھی لیتے تھے۔
اس حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عملی شرکت اور آپ کی ترغیب کا بیان ہے۔

هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 4106