🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: 1۔ ایک روایت میں وضاحت ہے کہ غورث بن حارث نامی دیہاتی نے رسول اللہ ﷺ کو...
حدیث حاشیہ:
1۔
ایک روایت میں وضاحت ہے کہ غورث بن حارث نامی دیہاتی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تکلیف پہنچانے کا ارادہ کیا لیکن وہ کامیاب نہ ہوسکا۔
اس دوران میں حضرت جبرئیل ؑ نے اس کے سینے پر تھپڑ مارا تو تلوار اس کے ہاتھ سے گر گئی۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس تلوار کو اپنے ہاتھ میں لے کرفرمایا:
”بتا اب تجھے کون بتاسکتا ہے؟“ اس نے کہا کہ کوئی نہیں بچائے گا۔
آپ نے فرمایا:
”جا اور اپنا راستہ لے۔
“ آپ نے اسے چھوڑدیا اور کچھ نہ کہا۔
جاتے وقت اس نے کہا کہ آپ مجھ سےبہتر ثابت ہوئے ہیں۔
2۔
اس قصے سے معلوم ہواکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کافروں سے نرمی کرتے تھے تاکہ وہ اسلام قبول کرلیں۔
واقدی نے کہا ہے کہ وہ شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق سے متاثر ہوکرمسلمان ہوگیا اور وہ اپنی قوم میں گیا تو بہت سے لوگ اس کے ہاتھوں مسلمان ہوئے۔
(فتح الباري: 534/7)
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 4136