🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: 1۔ گدھوں کا گوشت کھانے کی ممانعت خیبر میں ہوئی تھی۔ 2۔ اس حدیث سے امام بخاری...
حدیث حاشیہ:
1۔
گدھوں کا گوشت کھانے کی ممانعت خیبر میں ہوئی تھی۔
2۔
اس حدیث سے امام بخاری ؒ کا مقصد یہ ہے کہ حضرت زاہر بن اسود اسلمی ؓ بیعت رضوان میں شریک تھے، نیز اُہبان بن اوس ؓ کے متعلق بھی وضاحت کرنا مقصود ہے کہ وہ اصحاب حدیبیہ میں سے ہیں۔
امام بخاری ؒ نے اپنی التاریخ الکبیر میں ان کے متعلق لکھا ہے کہ وہ صحابی ہیں اور کوفے میں رہائش پذیر تھے۔
وہ اپنی بکریوں میں تھے کہ ایک بھیڑ آیا، اس نے آپ سے گفتگو کی اورایمان لانے کی رغبت دلائی تھی۔
صحیح بخاری میں ان سے صرف یہی ایک حدیث مروی ہے۔
(التاریخ الکبیر: 44/2 طبع دارالفکر وفتح الباري: 564/7)
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 4174