الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: 1۔ امام بخاری ؒ کا اس حدیث کو بیان کرنے کا مقصود یہ ہے کہ حضرت عائذ...
حدیث حاشیہ:
1۔
امام بخاری ؒ کا اس حدیث کو بیان کرنے کا مقصود یہ ہے کہ حضرت عائذ بن عمرو ؓ اصحاب شجرہ سے ہیں اور انھوں نے بیعت رضوان میں شرکت کی تھی۔
2۔
چونکہ اس حدیث میں نقص وتر کا مسئلہ بیان ہوا ہے، اس مناسبت سے ہم اس کی تفصیل بیان کرتے ہیں:
اگر کوئی نماز عشاء کے بعد وتر پڑھ لے اور سوجائے، پھر رات کے کسی حصے میں بیدار ہوکرتہجد پڑھنا چاہے توپہلے سے ادا کردہ وتروں کی تعداد کو ایک رکعت پڑھ کر جفت کرنا نقض وتر کہلاتا ہے۔
صحابہ کرام ؓ میں نقص وتر کے متعلق اختلاف تھا۔
کچھ حضرات اس کے قائل تھے اور اکثریت اس کے خلاف تھی، چنانچہ امام ترمذی ؒ لکھتے ہیں:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعض صحابہ کرام ؓ اور ان کے بعد کچھ تابعین ؒ نقض وتر کے قائل تھے۔
وہ اس طرح کہ دوبارہ بیدار ہوکر ایک رکعت پڑھے اور اسے ادا شدہ وتروں سے ملا دیا جائے، پھر جس قدر نوافل میسر ہوں پڑھ لیے جائیں، ان کے اختتام پر وتر ادا کرلیے جائیں کیونکہ حدیث میں ہے:
”ایک رات میں دو وتر نہیں ہوتے۔
“ اس کے برعکس کچھ اہل علم صحابہ کرام ؓ اور تابعین ؒ کا موقف ہے کہ اگر کوئی عشاء کے بعد وترپڑھ کرسوجائے پھر رات کے کسی حصے میں بیدار ہوتوحسب توفیق نفل پڑھتا رہے۔
اسے نقض وتر کی ضروررت نہیں بلکہ اس کے پہلے سے اداشدہ وتر ہی برقرار ہیں، اسے دوبارہ پڑھنے کی ضرورت نہیں۔
پھر فرماتے ہیں کہ یہ آخری موقف زیادہ صحیح ہے۔
کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نماز وتر کے بعد نفل ادا کرنا ثابت ہے۔
اس کے بعد امام ترمذی ؒ نے حضرت ام سلمہ ؓ سے مروی حدیث ذکر کی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وتروں کے بعد رورکعت پڑھتے تھے۔
(جامع الترمذي، الوتر، باب 13 ماجاء لا وتران في لیلة)
حضرت عبداللہ بن عمر ؓ نے کسی وتر کے متعلق سوال کیا توآپ نے فرمایا:
اگر میں سونے سے پہلے وترپڑھ لوں، پھر بیدار ہوکر نفل پڑھنا چاہوں تو اپنے پہلے ادا کردہ وتروں کو ایک رکعت پڑھ کر جفت کرلیتا ہوں، پھر دورکعت نماز ادا کرتا ہوں۔
آخر میں ایک رکعت پڑھتا ہوں کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے:
”تمہاری رات کی آخری نماز وتر ہونی چاہیے۔
“ (مسند أحمد: 135/2)
حضرت مسروق ؒ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے نقض وتر کے متعلق سوال کیا توآپ نے فرمایا:
میرے پاس اس سلسلے میں کوئی روایت نہیں بلکہ اپنے اجتہاد سے کام لے کر ایسا کرتا ہوں۔
حضرت مسروق ؒ کہتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن عمر ؓ کے ساتھی اس عمل پر بہت تعجب کیا کرتے تھے۔
(مختصر قیام اللیل:
ص: 220)
حضرت ابن عباس ؓ کے پاس جب نقض وترکا ذکر ہواتوآپ نے فرمایا:
نقض وتر کرنے والا وتروں سے کھیلتا ہے، نیز آپ نے فرمایا:
اس طرح تورات میں تین دفعہ پڑھے جاتے ہیں، حالانکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رات میں دو فعہ وترپڑھنے سے منع فرمایا ہے، حضرت عائشہ ؓ نے فرمایا:
جو لوگ نقض وتر کرتے ہیں وہ گویا اپنی نماز کے ساتھ کھیلتے ہیں۔
(مختصر قیام اللیل، ص: 221)
اس سلسلے میں ہمارا موقف یہ ہےکہ اگر کسی نے رات کے پہلےحصے میں وتر پڑھ لیے ہیں تو اگررات کے پچھلے حصے میں نفل پڑھنے کے لیے وقت میسر آئے تو اسے مزید نفل پڑھنے کی اجازت ہے۔
وہ نہ تو نقض وتر کرے اور نہ دوبارہ وتر ہی ادا کرے۔
حضرت عائذ بن عمرو ؓ نے مذکورہ حدیث میں اسی موقف کو اختیار کیا ہے۔
اس سلسلے میں ہمارا تفصیلی فتوی ضرور ملاحظہ کیا جائے جو ہم نے ہفت روزہ اہل حدیث میں لکھا تھا، جسے کتابی شکل میں الگ شائع کیا گیا ہے۔
(فتاویٰ أصحاب الحدیث: 147/1)

هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 4176