🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: 1۔ رسول اللہ ﷺ خیبر کے نزدیک رجیع نامی وادی میں ٹھہرے۔ یہ وادی یہود اور قبیلہ...
حدیث حاشیہ:
1۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خیبر کے نزدیک رجیع نامی وادی میں ٹھہرے۔
یہ وادی یہود اور قبیلہ غطفان کے درمیان واقع تھی۔
چونکہ یہی قبیلہ یہودیوں کا حلیف تھا، اس لیے خطرہ تھا کہ وہ ان کی مدد کے لیے میدان میں اترآئیں گے پیش بندی کے طور پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ اقدام کیا،چنانچہ غطفان نے تیاری کی اور خیبر جانے کا ارادہ بھی کیا لیکن انھیں محسوس ہوا کہ مسلمانوں نے پیچھے سے ہمارے اہل خانہ پرحملہ کردیا ہے، اس لیےوہ واپس آگئے اور اپنے گھروں میں ٹھہر گئے، اور اس طرح اہل خیبر ذلیل وخوار ہوئے، نیز یہودیوں کی عادت تھی کہ وہ ہرروز تیاری کرکے مسلح ہوکرباہر نکلتے تھے، جب دیکھتے کہ کوئی خطرہ وغیرہ نہیں ہے تو اپنے ہتھیار اتاردیتے۔
جس رات مسلمانوں نے ان پر حملہ کیا، اس رات تمام یہودی سوئے رہے، ان کے کسی جانور نے حرکت نہ کی حتی کہ اس رات کسی مرغ نے بھی اذان نہ دی۔
جب صبح کے وقت یہودیوں نے مسلمانوں کودیکھا تو اپنے قلعے میں تو اپنے قلعے میں محصور ہوگئے۔
2۔
جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا کہ یہودی آلاتِ کھیتی باڑی کا سامان لے کر نکلے ہیں جو ذلت کی علامت ہے، ان کےپاس آلات حرب (ہتھیار)
نہ تھے جو غیرت کی نشانی ہوتے ہیں توآپ نے اس سے نیک فال لی اور فرمایا:
”خیبر تباہ ہوگیا۔
“ ممکن ہے کہ آپ کو بذریعہ وحی اس کی تباہی وبربادی کا علم ہوا ہوتو آپ نے فرمایا کہ خیبرتباہ وبرباد ہوگیا۔
(فتح الباری: 584/7، 585)
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 4197