🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: 1۔ 5ہجری میں رسول اللہ ﷺ نے مقام حدیبیہ میں ان شرائط پر کفار مکہ سے صلح...
حدیث حاشیہ:
1۔
5ہجری میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مقام حدیبیہ میں ان شرائط پر کفار مکہ سے صلح کر لی۔
کہ اس سال مسلمان عمرہ کیے بغیر ہی واپس چلے جائیں اور وہ آئندہ سال عمرہ کریں اس کے علاوہ جب مکہ مکرمہ میں آئیں تو تلواروں کے علاوہ کوئی دوسرا ہتھیار ہمراہ نہ لائیں اور تلواریں بھی نیاموں میں بند ہوں اور مسلمان مکہ مکرمہ میں تین دن سے زیادہ نہ ٹھہریں۔
2۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے روکے جانے کی وجہ سے وہیں احرام کھول دیا اور آئندہ سال 7ہجری میں جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم غزوہ خیبر اور دیگر چھوٹے چھوٹے غزوات سے فارغ ہوئے تو ماہ ذی قعدہ میں عمرہ کرنے کے لیے مکہ مکرمہ تشریف لے گئے اور عمرہ مکمل کیا، پھر تین دن ٹھہرنے کے بعد واپس مدینے میں چلے آئے۔
وعدہ پورا کرنے کا تقاضا بھی یہی تھا جسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مکمل طور پر ادا فرمایا، 3۔
اس حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ مکرمہ میں کفار قریش کی مرضی کے خلاف نہیں ٹھہریں گے۔
یہ مجمل الفاظ ہیں ایک روایت میں وضاحت ہے کہ تین دن سے زیادہ نہیں ٹھہریں گے۔
چنانچہ تیسرے دن انھوں نے کود حضرت علی ؓ سے کہا کہ آج آخری دن ہے آپ اپنے آپ صاحب سے کہیں کہ وہ مکہ سے چلے جائیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے انھوں نے کہا تو آپ مکہ مکرمہ سے مدینہ طیبہ چلے آئے۔
(صحیح مسلم، الجهاد، حدیث: 4631۔
(1783)
فتح الباري: 636/7)
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 4252