🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: 1۔ حضرت عائشہ ؓ نے حضرت عبد اللہ بن عمر ؓ کی کسی بات کا انکار نہیں...
حدیث حاشیہ:
1۔
حضرت عائشہ ؓ نے حضرت عبد اللہ بن عمر ؓ کی کسی بات کا انکار نہیں کیا، صرف اس بات کی وضاحت کی کہ آپ نے کوئی عمرہ رجب میں نہیں کیا۔
یہ و ضاحت سن کر حضرت عبد اللہ بن عمر ؓ خاموش ہو گئے۔
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ انھوں نے بھول کر یا سہواً یہ بات کہہ دی تھی لہٰذا یہ کہنا صحیح نہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمر ؓ کی بات مثبت ہے اور حضرت عائشہ ؓ اس کی نفی کرتی ہیں لہٰذامثبت نافی سے مقدم اور راجح ہوتا ہے۔
یہ اصول اپنی جگہ پر صحیح ہے لیکن اس کامحل متعین ہے۔
2۔
حضرت عبد اللہ بن عمر ؓ کے متعلق محدثین نے تیرہ نسیانات کو جمع کیا ہے ان میں سے ایک یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک عمرہ رجب میں کیا تھا۔
حضرت عائشہ ؓ کا اعتراض تعداد پر نہیں تھا بلکہ ماہ رجب میں عمرہ کرنے پر تھا۔
ایک روایت میں ہے کہ حضرت عائشہ ؓ نے فرمایا:
اللہ تعالیٰ ابو عبد الرحمٰن ؓ پر رحم فرمائے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کوئی عمرہ رجب میں نہیں کیا۔
(صحیح البخاري، العمرة، حدیث: 1776۔
)
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 4254