الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: 1۔ کندھے ہلا کر آخر کر چلنے کو رمل کہتے ہیں۔ 2۔ اگرچہ رسول اللہ ﷺ نے...
حدیث حاشیہ:
1۔
کندھے ہلا کر آخر کر چلنے کو رمل کہتے ہیں۔
2۔
اگرچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک خاص مقصد کے پیش نظرایسا کرنے کا حکم دیا تھا لیکن ایسا کرنا اب بھی مسنون ہے۔
واضح رہے کہ جب بیت اللہ کی دیواریں پرانی اور کمزور ہو گئیں تو قریش نے پانچویں مرتبہ اس کی تعمیر شروع کی۔
انھوں نے عہد کیا تھا کہ بیت اللہ کی تعمیر پر حرام کا پیسہ نہیں لگائیں گے، اس لیے چندہ کم پڑ گیا تو انھوں نے بیت اللہ کا ایک حصہ اس تعمیر سے الگ کردیا اسے حطیم کہا جاتا ہے، اس لیے شمال کی جانب بیت اللہ کے دونوں کنارے حضرت ابراہیم ؑ کی بنیاد پر نہیں ہیں اور جانب جبل قعیقعان پر کھڑے تھے جب مسلمان رکن یمانی اور حجر اسود کی طرف ہوتے تو مشرکین کو نظر نہیں آتے تھے اس لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صرف حطیم کی جانب آتے ہوئے رمل کا حکم دیا اور وہ بھی پہلے تین چکروں میں باقی پھیروں میں مشقت کی وجہ سے عام رفتار کے ساتھ طواف کرنے کے متعلق فرمایا صحیح مسلم کی روایت میں ہے۔
”مشرکین نے کہا:
ہمارا خیال تھا کہ مسلمان مدینے جا کر کمزور ہو چکے ہیں لیکن یہ تو پہلے سے بھی زیادہ مضبوط اور طاقتور ہو چکے ہیں۔
“ (صحیح مسلم، الحج، حدیث: 9530۔
(2166)

هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 4256