الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: 1۔ حضرت جعفر بن ابی طالب ؓ کی شہادت اللہ کے ہاں بہت اعزا ز واحترام کا...
حدیث حاشیہ:
1۔
حضرت جعفر بن ابی طالب ؓ کی شہادت اللہ کے ہاں بہت اعزا ز واحترام کا باعث تھی لیکن خواتین خانہ فطری تقاضوں کے ہاتھوں مجبور ہوکر رونے پیٹنے لگیں۔
یہ یاد رہے کہ رونے کی ممانعت بھی اس وقت ہے جب رونا نوحے کے ساتھ ہو۔
ممکن ہے کہ وہ عورتیں بے اختیار ہوکررورہی ہیں، یاانھوں نے خیال کیا ہوکہ مذکورہ آدمی اپنی طرف سے کہہ رہا ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کوئی حکم نہیں دیا، اس لیے انھوں نے اس کے کہنے کی کوئی پروانہ کی۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”ان کے منہ میں مٹی ڈالو۔
“ اس کے معنی یہ ہیں کہ انھیں ان کے حال پر رہنے دو۔
ان کے منہ میں مٹی جھونکو، نہیں مانتی تو نہ مانیں۔
اس سے حقیقی معنی بھی مراد ہوسکتے ہیں کہ ان کے منہ میں مٹی ڈالو۔
چونکہ وہ بڑے خاندان کی معزز خواتین تھیں، اس لیے مٹی ڈالنے کی اسے جراءت نہ ہوئی۔
2۔
واضح رہے کہ رونے والی خواتین حضرت جعفر ؓ کی بیویاں نہیں تھیں کیونکہ ان کی صرف ایک ہی بیوی حضرت اسماء بنت عمیس ؓ مشہور ہے۔
ممکن ہے کہ خاندان کی دیگرخواتین ہوں۔
(فتح الباري: 644/7۔
)

هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 4263