🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: 1۔ ابن خطل کانام عبداللہ تھا۔ یہ اسلام لانے کے بعد مرتد ہوگیا، نیزاس نے ایک آدمی...
حدیث حاشیہ:
1۔
ابن خطل کانام عبداللہ تھا۔
یہ اسلام لانے کے بعد مرتد ہوگیا، نیزاس نے ایک آدمی کو ناحق قتل بھی کیا تھا۔
اس کی دولونڈیاں تھیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہجو میں گایا کرتی تھیں۔
اس مردود کو چاہِ زمزم(زمزم کے کنویں)
اور مقام ابراہیم کے درمیان کھڑا کرکے قتل کردیا گیا۔
(فتح الباري: 21/8۔
)
2۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت محرم نہیں تھے کیونکہ دیگر روایات سے بھی یہی پتہ چلتا ہے، چنانچہ حضرت جابر ؓ بیان کرتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکے میں داخل ہوئے تو آپ کے سر پر کالی پگڑی تھی۔
(مسند أحمد: 363/3)
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 4286