🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: 1۔ امام بخاری ؒ کا میلان یہ معلوم ہوتا ہے کہ فتح مکہ کے موقع پر رسول...
حدیث حاشیہ:
1۔
امام بخاری ؒ کا میلان یہ معلوم ہوتا ہے کہ فتح مکہ کے موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں بالائی جانب سے داخل ہوئے تھے اور حافظ ابن حجر ؒ نے بھی اسی موقف کی تائید کی ہے کیونکہ انھوں نے صراحت کی ہے کہ فتح مکہ کے وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بالائی جانب سے داخل ہوئے تھے،(فتح الباري: 23/8۔
)
حالانکہ اس سے پہلے ایک روایت میں یہ وضاحت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت خالد بن ولید ؓ کو بالائی جانب سے داخل ہونے کا حکم دیاتھا اورخود نشیبی طرف سے مکہ میں آئے تھے۔
(صحیح البخاري، المغازي، حدیث: 4280۔
)
2۔
ہمارا رجحان یہ ہے کہ فتح مکہ کے موقع پر بالائی اور اس کے بعد نشیبی طرف سے داخل ہوئے۔
واللہ اعلم۔
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 4291