🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: امام بخاری ؒ نے اختصار کے پیش نظراصل حدیث بیان نہیں کی بلکہ صرف اسی جملے پر...
حدیث حاشیہ:
امام بخاری ؒ نے اختصار کے پیش نظراصل حدیث بیان نہیں کی بلکہ صرف اسی جملے پر اکتفا کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فتح مکہ کے سال ان کے منہ پر ہاتھ پھیرا تھا۔
صحیح بخاری کی دوسری روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی آنکھوں پر ہاتھ پھیرا تھا۔
(صحیح البخاري، الدعوات، حدیث: 6356۔
)
یہ بھی کہا گیا ہےکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے وقت ان کی عمر چارسال تھی۔
فتح مکہ کے وقت انھیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا گیا تو آپ نے ان کے سر اور چہرے پر دست مبارک پھیرا۔
(عمدة القاري: 279/12)
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 4300