🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: 1۔ ابو عمرو ؓ نے ذکر کیا ہے کہ ابو جمیلہ نے رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ...
حدیث حاشیہ:
1۔
ابو عمرو ؓ نے ذکر کیا ہے کہ ابو جمیلہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ حجۃ الوداع میں شرکت کی تھی۔
(فتح الباري: 28/8)
2۔
جمہور اہل علم نے کہا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا عادل اور معتبر ہم عصر اگر کہے کہ میں صحابی ہوں تو وہ اس میں سچا ہوتا ہے۔
(عمدة القاري: 279/12)
3۔
امام بخاری ؒ نے فتح مکہ کے حوالے سے ابو جمیلہ ؓ کا ذکر اس عنوان کے تحت کیا ہے۔
واللہ اعلم۔
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 4301