الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: 1۔ سائل نے حضرت براء بن عازب ؓ سے جمع کے صیغے سے سوال کیا۔ اس سے...
حدیث حاشیہ:
1۔
سائل نے حضرت براء بن عازب ؓ سے جمع کے صیغے سے سوال کیا۔
اس سے یہ وہم ہو سکتا تھا کہ بھاگنے والوں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی شامل تھے، اس لیے حضرت براء بن عازب ؓ نے وضاحت فرمائی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نہیں بھاگے تھے۔
2۔
ایک دوسری روایت میں ہے کہ حنین کے موقع پر جب کفار نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا گھیراؤ کر لیا تو آپ خچر سے اترے اور مٹی کی مٹھی لے کر ان کی طرف پھینکی تو وہ تمام شکست خوردہ ہو کر بھاگ گئے۔
(صحیح مسلم، الجهاد، حدیث 4619۔
(1777)
بہر حال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق شکست خوردہ ہونے کا اعتقاد رکھنا جائز نہیں اس پر تمام اہل علم کا اتفاق ہے۔

هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 4316