الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: 1۔ رسول اللہ ﷺ نے قبیلہ ہوازن کے مال میں سے ابوسفیان بن حرب کو سواونٹ دیے،...
حدیث حاشیہ:
1۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قبیلہ ہوازن کے مال میں سے ابوسفیان بن حرب کو سواونٹ دیے، اسی طرح صفوان بن امیہ، عیینہ بن حصن، مالک بن عوف، اقرع بن حابس، علقمہ بن علاثہ اور عباس بن مرداس کو سو، سواونٹ دیے، اس پر انصار کے کچھ لوگ غمزدہ ہوئے اور انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق قریش نوازی کی باتیں کیں۔
حضرت سعد بن عبادہ ؓ نے یہ باتیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کوپہنچائیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”ان کے متعلق تیرے جذبات کیاہیں؟“ عرض کی:
میں بھی تو اس قوم سے تعلق رکھتا ہوں۔
پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انھیں حکم دیا:
”تمام انصار کو اس چمڑے کے خیمے میں جمع کرو۔
“ آپ نے انھیں وعظ فرمایا اور کہا:
”تم میرے لیے اس کپڑے کی طرح ہوجو ہروقت جسم سے لگارہتا ہے۔
“ واقعی یہ شرف قیامت تک کے لیے انصار کو حاصل ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کےشہر میں آرام فرما رہے ہیں۔
(فتح الباري: 69/8)
2۔
حدیث کے آخر میں حضرت انس ؓ نے فرمایا:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تلقین کے باوجود انصار نے صبر نہیں کیا۔
شاید ان کا اشارہ کچھ انصار کے اس موقف کی طرف ہے جس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے وقت کہا گیا تھا کہ ایک امیر تمہارا اور ایک امیر ہماراہوگا۔
مگر جمہور نے انصار نے اس موقف کو مسترد کردیا اور اس کی موافقت کےبجائے قریش کو تسلیم کرلیا۔
واللہ اعلم۔

هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 4331