الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: 1۔ صحیح مسلم کی روایت میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "اے عباس ؓ !اصحاب...
حدیث حاشیہ:
1۔
صحیح مسلم کی روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"اے عباس ؓ!اصحاب شجرہ کو آواز دو۔
" آپ بہت بلند آواز تھے۔
انھوں نے اونچی آواز سے کہا:
اصحاب ِشجرہ کہاں ہیں؟ ان کی آواز سنتے ہی بیعت کرنے والے ایسے لپکے جیسے گائیں اپنے بچوں کی طرف دوڑتی ہیں۔
سب کہنے لگے:
ہم حاضر ہیں، ہم حاضر ہیں۔
پھر گھمسان کا رن پڑا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کنکریاں مٹھی میں لے کر کافروں کے منہ پر دے ماریں اور فرمایا:
”مجھے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے رب کی قسم! کافرشکست کھا گئے ہیں۔
“ اس کے بعد کفار کو شکست سے دوچارہونا پڑا۔
(صحیح مسلم، الجھاد، حدیث: 4612(1775)
2۔
اس غزوے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اکیلے نہیں بلکہ آپ کے ساتھ آدمی تھے۔
آپ کا ارادہ ہوا کہ دشمن پرٹوٹ پڑیں، اس لیے آپ اکیلے بڑھے مگر ابوسفیان بن حارث آپ کے خچر کی لگام پکڑے ہوئے تھے۔
انھوں نے آپ کو آگے نہ جانے دیا، حضرت عباس ؓ بھی آپ کے ہمراہ تھے۔

هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 4337