الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: حضرت ابو موسیٰ اشعری ؓ اپنے بھائی کے ہمراہ غزوہ خیبر کے موقع پر رسول اللہ ﷺ...
حدیث حاشیہ:
حضرت ابو موسیٰ اشعری ؓ اپنے بھائی کے ہمراہ غزوہ خیبر کے موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تھے ان کے بھائی کی کنیت ابو رہم اور ابو بردہ ہے۔
اسی طرح حضرت عبد اللہ بن مسعود ؓ کی والدہ کا نام اُم عبد بنت عبدود ؓ ہے۔
اس حدیث سے حضرت عبد اللہ بن مسعود ؓ اور ان کی والدہ ماجدہ کی فضیلت معلوم ہوتی ہے ان حضرات کا بکثرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر آنا جانا تھا اجنبی آدمی یہ خیال کرتا تھا کہ یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اہل خانہ اور ان کے افراد ہیں۔
(عمدة القاري: 348/12)

هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 4384