🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: ایک روایت کے مطابق حضرت عمر ؓ نے حضرت عدی ؓ سے کہا کہ پہلا پہلا صدقہ...
حدیث حاشیہ:
ایک روایت کے مطابق حضرت عمر ؓ نے حضرت عدی ؓ سے کہا کہ پہلا پہلا صدقہ جس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ کرام ؓ کے چہرے جگمگا اُٹھے وہ قبیلہ طے کے صدقات تھے جسے آپ لے کر آئے تھے۔
اسے امام مسلم ؒ نے بیان کیا ہے۔
(صحیح مسلم، فضائل الصحابة، حدیث: 6449(2523)
امام ترمذی ؒ کی روایت کے مطابق حضرت عدی بن حاتم ؓ کہتے ہیں کہ جب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس مسجد میں حاضر ہوا توآپ نے فرمایا:
"یہ عدی بن حاتم ہے۔
"اس سے پہلے آپ نے کہاتھا:
"مجھے اللہ سے اُمید ہے کہ وہ اس کا ہاتھ میرے ہاتھ میں دے گا۔
'' (جامع الترمذي، تفسیر القرآن، حدیث: 2953۔
و فتح الباري: 129/8)
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 4394