🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: 1۔ ذوالحجہ کی دس تاریخ کوحاجیوں کے لیے بیت اللہ کا طواف کرنا ضروری ہے۔ اسے طواف...
حدیث حاشیہ:
1۔
ذوالحجہ کی دس تاریخ کوحاجیوں کے لیے بیت اللہ کا طواف کرنا ضروری ہے۔
اسے طواف ِزیارت، طواف صدر اور طواف افاضہ کہتے ہیں۔
جب تک یہ طواف نہیں ہوگا حج مکمل نہیں ہوگا۔
حیض ونفاس اس کی معافی کا سبب نہیں بن سکتے۔
2۔
ایک طواف وداع ہے جو حج سے فراغت کے بعد کیا جاتا ہے۔
باہرسے آنے والے کے لیے واجب ہے۔
حائضہ عورت کو طواف زیارت کے لیے ٹھہرنا پڑے گا لیکن طواف وداع کے لیے ٹھہرنے کی ضرورت نہیں، چنانچہ جب حضرت صفیہ ؓ کوحیض آیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا خیال تھا کہ شاید انھوں نے طواف افاضہ نہیں کیا جس پر آپ نے گھبراہٹ کا اظہار فرمایا۔
جب معلوم ہوا کہ وہ طواف افاضہ کرچکی ہیں توآپ نے روانگی کا حکم دیا۔
چونکہ اس حدیث میں حجۃ الوداع کا ذکر ہے، اس لیے امام بخاری ؒ نے اس حدیث کو بیان کیا ہے۔
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 4401