🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: حج کی تین قسمیں ہیں: حج تمتع، حج قرآن اور حج افراد۔ حاجی کو اختیار ہے کہ...
حدیث حاشیہ:
حج کی تین قسمیں ہیں:
حج تمتع، حج قرآن اور حج افراد۔
حاجی کو اختیار ہے کہ وہ حج کی جس قسم کی چاہے نیت کرے لیکن ان میں حج تمتع افضل ہے۔
جس میں حاجی مکہ مکرمہ پہنچ کرعمرہ کرکے احرام کھول دیتا ہے، پھرذوالحجہ کو آٹھ تاریخ کوحج کا احرام باندھ کر منیٰ کاسفر شروع کرتا ہے۔
اس احرام میں حاجی کےلیے ہر قسم کی سہولتیں ہیں۔
حج قرآن جس میں عمرہ پھر حج ایک ہی احرام سے کیاجاتا ہے۔
صرف حج کی نیت کرناحج افراد ہے۔
چونکہ اس حدیث میں حجۃ الوداع کا ذکر ہے، اس لیے امام بخاری ؒ نے اسے بیان کیاہے۔
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 4408