الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: ایک روایت میں ہے کہ جب حضرت عمرؓ نے صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین سے اس...
حدیث حاشیہ:
ایک روایت میں ہے کہ جب حضرت عمرؓ نے صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین سے اس سورت کے متعلق دریافت فرمایا:
تو کچھ حضرات نے جواب دیا کہ اس سے مراد ہماری فتح و نصرت ہے جب شہر اور محلات فتح ہوں تو ہمیں حکم دیا گیا ہے کہ ہم اللہ کی حمد و ثناء کریں اور اس سے اپنے گناہوں کی معافی مانگیں اور کچھ حضرات نے اپنی لاعلمی کا اظہار کیا لیکن کچھ حضرات بالکل خاموش رہے تو آپ نے مجھے فرمایا:
اے ابن عباس ؓ! تم اس کے متعلق کیا کہتے ہو؟ میں نے کہا:
اس سے مراد فتح مکہ ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات قریب ہونے کی اطلاع ہے یعنی جب مکہ فتح ہو جائے تو آپ کی موت بھی قریب ہوگی۔
(صحیح البخاري، المغازي، حدیث: 4294)
بہر حال ان آیات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کا ذکر ہے اس لیے انھیں بیان کیا گیا ہے۔

هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 4430