الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: 1۔ معؤذات سے مراد قرآن مجید کی آخری دو سورتیں ہیں، ویسے معوذہ سے مراد وہ کلمات...
حدیث حاشیہ:
1۔
معؤذات سے مراد قرآن مجید کی آخری دو سورتیں ہیں، ویسے معوذہ سے مراد وہ کلمات ہیں جن کے ذریعے سے شیاطین بیماریوں اور دیگر تکلیفوں سے پناہ مانگی جاتی ہے۔
حضرت عائشہ ؓ کا طریقہ یہ ہوتا تھا کہ معوذات پڑھ کر دم کرتیں پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا برکت والا ہاتھ آپ کے بدن پر پھیرتی تھیں۔
2۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہر رات ایسا کرتے تھے کہ پہلے آخری تین سورتیں پڑھ کر دم کرتے پھر ہاتھ پر پھونک مار کر اسے بدن پر پھیرتے تھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ کار اس طرح پربیان ہوا ہے کہ جب آپ اپنے بستر پر تشریف لاتے تو آخری تین سورتیں پڑھتے پھر ہاتھوں پر پھونک مار کر انھیں اپنے بدن پر پھیرتے۔
پہلے سر اور چہرے پر پھر جسم کے اگلے حصے پر پھیرتے۔
(صحیح البخاري، فضائل القرآن، حدیث: 5017)
دم کا یہ طریقہ امام زہری ؒ نے بیان کیا ہے۔
(صحیح البخاري، الطب، حدیث: 5735)

هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 4439