🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: قبروں کو سجدہ گاہ بنانے کی دوصورتیں ہیں۔ ©۔ قبروں کو براہ راست سجدہ کیا جائے۔ ©۔...
حدیث حاشیہ:
قبروں کو سجدہ گاہ بنانے کی دوصورتیں ہیں۔
۔
قبروں کو براہ راست سجدہ کیا جائے۔
۔
نماز پڑھتے وقت قبر کو اپنے اور قبلے کے درمیان کیا جائے۔
یہودی لوگ یہ دونوں صورتیں اختیار کرتے تھے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بات کا اندیشہ تھا کہ آپ کی قبر کو سجدہ گاہ نہ بنا لیا جائے۔
اسی اندیشے کی برکت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر کو چھت کے زریعے سے بند کردیا گیا ہے۔
یہ کتنا بڑا معجزہ ہے کہ آج تمام کائنات میں صرف ایک ہی سچے آخری رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر محفوظ ہے اور وہ بھی اس حالت میں کہ وہاں کسی بھی قسم کی پوجا پاٹ نہیں کی جاتی۔
والله المستعان۔
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 4441