🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: 1۔ صحیح بخاری ہی کی ایک روایت میں ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل و کرم...
حدیث حاشیہ:
1۔
صحیح بخاری ہی کی ایک روایت میں ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل و کرم سے دنیا کے آخری اور آخرت کے پہلے دن میرا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا لعاب دہن اکٹھا کردیا۔
(صحیح البخاري، المغازي، حدیث: 4451)
اس میں میں اشارہ تھا کہ صدیقہ کائنات حضرت عائشہ ؓ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دنیا وآخرت میں ایک جگہ رہیں گے۔
2۔
اس حدیث سے حضرت عائشہ صدیقہ ؓ کی فضیلت ثابت ہوتی ہے کہ آپ کا لعاب دہن اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا لعاب مبارک آپ کے منہ میں جمع ہو گئے کیونکہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسواک کرنا شروع کی تو اس وقت جو حضرت عائشہ ؓ کا لعاب دہن مسواک سے لگا ہوا تھا وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لعاب مبارک سے مل گیا۔
واللہ اعلم۔
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 4449