🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: 1۔ حضرت ابو بکر ؓ نے رسول اللہ ﷺ کی پیشانی پر اپنا منہ رکھا اور بوسہ...
حدیث حاشیہ:
1۔
حضرت ابو بکر ؓ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشانی پر اپنا منہ رکھا اور بوسہ دیا، پھر روتے ہوئے کہا:
میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں! آپ تو حیات و ممات میں پاکیزہ ہیں۔
2۔
ایک روایت میں ہے کہ حضرت ابو بکر ؓ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور آپ کو چھوا تو لوگوں نے عرض کی:
اے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھی! کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وفات پا چکے ہیں؟ حضرت ابو بکر ؓ نے فرمایا:
جی ہاں آپ وفات پا چکے ہیں۔
(مجمع الزوائد: 217/5۔
وفتح الباري: 184/8)
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 4455