الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: 1۔ اس یہودی کا نام ابو شحم تھا۔ جامع ترمذی کی ایک روایت میں ہے کہ آپ...
حدیث حاشیہ:
1۔
اس یہودی کا نام ابو شحم تھا۔
جامع ترمذی کی ایک روایت میں ہے کہ آپ نے بیس صاع غلہ لیا تھا۔
(جامع الترمذي، البیوع، حدیث: 1214)
ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ غلہ تیس صاع سے کچھ کم ہو گا۔
اگر کسر کو شمار کیا جائے تو تیس صاع اور اگر کسر کو شمار نہ کیا جائے تو بیس صاع ہے۔
2۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد حضرت ابو بکر ؓ نے وہ زرہ یہودی سے چھڑا کر حضرت علی ؓ کے حوالے کی تھی۔
حافظ ابن حجر ؒ لکھتے ہیں کہ اس حدیث سے مراد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بالکل آخری حالات بیان کرنا ہے اور یہ حدیث حضرت عمرو بن حارث ؓ سے مروی ایک حدیث کے مطابق ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وفات کے وقت کوئی درہم و دینار نہیں چھوڑا تھا۔
(فتح الباري: 190/8)

هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 4467