الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: 1۔ اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت عبداللہ بن عمرؓ کو اس آیت کے منسوخ...
حدیث حاشیہ:
1۔
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت عبداللہ بن عمرؓ کو اس آیت کے منسوخ ہونے کا علم تھا جبکہ ایک حدیث اس کے برعکس ہے، چنانچہ حضرت مجاہد ؒ کہتے ہیں کہ میں حضرت عبداللہ بن عباس ؓ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی کہ میں حضرت عبداللہ بن عمرؓ کے پاس تھا، انھوں نے اس آیت کو تلاوت کیا اوررونے لگے، اس پر حضرت ابن عباس ؓ نے فرمایا:
جب یہ آیت نازل ہوئی تھی توصحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین انتہائی دل گرفتہ اور پریشان ہوئے اور عرض کرنے لگے:
اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم تو ہلاک ہوگئے کیونکہ ہمارے دل ہمارے قبضے میں نہیں ہیں۔
آپ نے فرمایا:
"تم کہو ہم نے سن لیا اور اطاعت گزاربن گئے۔
" انھوں نے ایسا ہی کہا۔
تب وہ آیت درج ذیل آیت سے منسوخ ہوگئی:
"اللہ تعالیٰ کسی کو اس کی وسعت سے بڑھ کر تکلیف نہیں دیتا۔
" (مسند أحمد: 332/1)
2۔
حافظ ابن حجرؒ لکھتے ہیں کہ شاید ابتدا میں حضرت عبداللہ بن عمرؓ کو اس کے نسخ کا علم نہ ہو اور بعد میں اس کا علم ہوا ہو۔
(فتح الباري: 260/8)

هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 4545