🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: شدید قسم کی پریشانیوں کے بعد اللہ تعالیٰ کا مسلمانوں پر اونگھ طاری کرنا ایک نعمت غیر...
حدیث حاشیہ:
شدید قسم کی پریشانیوں کے بعد اللہ تعالیٰ کا مسلمانوں پر اونگھ طاری کرنا ایک نعمت غیر مترقبہ اور غیر معمولی امداد تھی۔
اونگھ سے جسمانی اور ذہنی دونوں طرح کا سکون طاری ہو جاتا ہے۔
بدن کی تھکاوٹ دور ہو جاتی ہے اور غم یک دم بھول جاتے ہیں جسم میں ترو تازگی اور نشاط دوبارہ پیدا ہوجاتی ہے۔
غزوہ اُحد میں صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین کے ساتھ کچھ ایسا ہی معاملہ ہوا تھا۔
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 4562