الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: 1۔ ایک روایت میں صراحت ہے کہ حضرت ابن عباس ؓ نے پڑھا ﴿وَمِنْ ذُرِّيَّتِهِ دَاوُدَ وَسُلَيْمَانَ﴾...
حدیث حاشیہ:
1۔
ایک روایت میں صراحت ہے کہ حضرت ابن عباس ؓ نے پڑھا ﴿وَمِنْ ذُرِّيَّتِهِ دَاوُدَ وَسُلَيْمَانَ﴾ "اس کی اولاد میں سے داود اور سلیمان ؑ تھے۔
" حضرت داؤد ؑ ان لوگوں میں سے ہیں جن کی اقتدا کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم دیا گیا ہے تو حضرت داود ؑ نے سجدہ کیا تھا ان کی اقتدا میں حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی سجدہ کیا ہے۔
(صحیح البخاري، التفسیر، حدیث: 4807)
2۔
وہ مقام حسب ذیل ہے جس میں حضرت داؤد ؑ کے سجدہ کرنے کا ذکر ہے۔
"اور حضرت داؤد ؑ سمجھ گئے کہ ہم نے انھیں آزمایا ہے پھر تو اپنے رب سے استغفار کرنے لگے اور عاجزی کرتے ہوئے (سجدے میں)
گر پڑے اور اللہ کے حضور رجوع کیا۔
" (ص: 38۔
24)
اس کی مزید وضاحت ہم حدیث 4807 میں کریں گے۔
باذن اللہ تعالیٰ۔

هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 4632