الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: 1۔ امام ابن جریر نے اپنی تفسیر میں وضاحت کی ہے کہ حضرت حذیفہ ؓ نے﴿فَقَاتِلُوا أَئِمَّةَ...
حدیث حاشیہ:
1۔
امام ابن جریر نے اپنی تفسیر میں وضاحت کی ہے کہ حضرت حذیفہ ؓ نے ﴿فَقَاتِلُوا أَئِمَّةَ الْكُفْرِ﴾ کو تلاوت کر کے فرمایا کہ اس آیت کے مصداق لوگوں سے لڑائی کا موقع نہیں آیا۔
حافظ ابن حجر ؒ لکھتے ہیں۔
”کہ ان سے جنگ اس لیے نہیں کی گئی کہ ان سے جنگ کی دو شرطیں پوری نہیں ہو رہی تھیں کیونکہ انھوں نے اسلام قبول کر لیا تھا۔
“ (فتح الباري: 410/8)
نزول آیت کے وقت جو آئمہ کفر زندہ تھے وہ حضرت ابو سفیان بن حرب اور حضرت سہیل بن عمر ؓ ہیں یہ دونوں حضرات مسلمان ہو چکے تھے اور اسلام نے ان کی سابقہ خطاؤں کو معاف کردیا تھا اس لیے ان سے جنگ کرنے کا موقع نہیں آیا۔
2۔
حضرت حذیفہ ؓ راز دان تھے۔
انھیں منافقین اور آئمہ کفر کا علم تھا۔
اس لیے انھوں نے حدیث میں وضاحت کی ہے کہ آئمہ کفر سے لڑنے کا موقع نہیں ملا۔
3۔
اعرابی کے سوال کا مقصد یہ تھا کہ آئمہ کفر میں سے تین اور منافقین میں سے چار باقی رہ گئے تو اتنے تھوڑے آدمی تو ڈاکا زنی وغیرہ کا چکر نہیں چلا سکتے۔
پھر یہ لوگ کون ہیں؟ حضرت حذیفہ ؓ نے بتایا کہ یہ فاسق و فاجر تو ہو سکتے ہیں لیکن آئمہ کفر اور منافقین نہیں ہیں۔
ان منافقین میں سے ایک اس قدر عمررسیدہ ہے کہ اگر ٹھنڈا پانی پیے تو اسے ٹھنڈک محسوس نہیں ہوتی یعنی اللہ تعالیٰ نے اسے اس دنیا میں سزا دے رکھی ہے کہ وہ پانی کی لذت اور ٹھنڈک نہیں پاتا۔
واللہ اعلم۔
4۔
اس آیت سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ اگر کسی اسلامی حکومت میں رہنے والے اہل ذمہ دین اسلام کا مذاق اڑائیں یا طعنہ زنی کریں تو ان کا معاہدہ ختم اور ان کی سر کوبی کرنا اسلامی حکومت کا فرض ہوتا ہے۔
اسی طرح جو ذمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو گالی دے یا آپ کا مذاق اڑائے یا آپ کی شان میں گستاخی کرے تو وہ بھی واجب القتل ہے کیونکہ یہ دین میں طعنہ زنی کی ایک بدترین قسم ہے۔

هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 4658