الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: 1۔ حروراء کی طرف ہے اور وہ کوفے کے قریب ایک گاؤں کا نام ہے جہاں خارجی...
حدیث حاشیہ:
1۔
حروراء کی طرف ہے اور وہ کوفے کے قریب ایک گاؤں کا نام ہے جہاں خارجی لوگ جمع ہوئے تھے اور حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے خلاف علم بغاوت بلند کیا تھا۔
انھیں خوارج کہا جاتا ہے اور اہل السنہ کے انتہائی مخالف ہیں ان کا سرغنہ وہی شخص ہے جس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تقسیم پر اعتراض کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ عدل وانصاف سے کام نہیں لیتے۔
حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اسے اپنے دور حکومت میں قتل کیا تھا۔
اس کے متعلق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
تھا اس کی نسل سے ایسے لوگ ہوں گے جو بڑی لمبی لمبی نمازیں پڑھیں گے۔
بڑے خوبصورت روزے رکھیں گے لیکن ان کا دین میں کوئی حصہ نہیں ہو گا۔
2۔
ابن کواء جو خارجیوں کا سردار تھا اس نے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پوچھا ﴿بِالْأَخْسَرِينَ أَعْمَالًا﴾ کون لوگ ہیں؟ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نےاسے جواب دیا کہ یہ حروراء والے کم بخت بھی ان میں شامل ہیں۔
(فتح الباري: 540/8)
3۔
عیسائیوں کا یہ عقیدہ ہے کہ جنت میں صرف روحانی لذتیں ہوں گی۔
یہ عقیدہ سراسرباطل اور بے بنیاد ہے کیونکہ اہل جنت کو جنت کی تمام نعمتیں حاصل ہوں گی خواہ ان کا تعلق جسم سے ہو یا روح سے ہاں عیسائی ضرور اس سے محروم ہوں گے۔
اہل جنت کے متعلق ارشاد باری تعالیٰ ہے۔
”اہل جنت کے دل جس چیز کی خواہش کریں گے اور جس سے ان کی آنکھیں لذت پائیں گی سب وہاں ہوگا۔
“(الزخرف43۔
71)
حتی کہ جنت میں اہل جنت کو حوروغلمان بھی ملیں گے۔
واللہ اعلم۔

هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 4728