🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
� لغوی تشریح : «أَزِيزٌ» ”ہمزہ“ پر فتحہ اور ”زا“ کے نیچے کسرہ ہے۔ وہ آواز جو جوش مارتے وقت...
� لغوی تشریح:
«أَزِيزٌ» ”ہمزہ“ پر فتحہ اور ”زا“ کے نیچے کسرہ ہے۔ وہ آواز جو جوش مارتے وقت ہنڈیا سے آتی ہے۔
«اَلْمِرْجَلِ» ”میم“ کے نیچے کسرہ، ”را“ ساکن اور ”جیم“ پر فتحہ ہے۔ ہنڈیا کے معنی میں ہے۔

فائدہ:
اس حدیث سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ دوران نماز میں خوف الہی سے رونا نماز کے لیے موجب فساد نہیں ہے۔ اس سے نماز میں کسی قسم کا نقص واقع نہیں ہوتا۔

راویٔ حدیث:
(سیدنا مُطَرِّف رحمہ اللہ) ”میم“ پر ضمہ اور ”را“ پر تشدید اور کسرہ ہے۔ سلسلہ نسب یوں ہے: مطرف بن عبداللہ بن شخیر۔ ”شین“ کے نیچے کسرہ اور ”خا“ پر تشدید ہے۔ حرشی عامری بصری۔ کبار تابعین میں شمار ہوتے ہیں۔ ثقہ ہیں۔ عبادت گزار اور فاضل آدمی تھے۔ ان کے مناقب بے شمار ہیں۔ 95 ہجری میں فوت ہوئے۔
«عن أَبيه» اس سے مراد عبداللہ بن شخیر بن عوف بن کعب الحرشی رضی اللہ عنہ ہیں۔ شرف صحابیت سے سرفراز ہیں۔ بنو عامر کا جو وفد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تھا ان میں یہ بھی نمایاں فرد تھے۔ بصریوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔
بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 175