🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: پہلی حدیث میں صراحت ہے کہ حضرت عبداللہ بن مغفل مزنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ ان لوگوں...
حدیث حاشیہ:
پہلی حدیث میں صراحت ہے کہ حضرت عبداللہ بن مغفل مزنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ ان لوگوں سے ہیں جنھوں نے بیعت رضوان کی تھی۔
امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کا اس حدیث کو بیان کرنے سے یہی مقصود ہے۔
دوسری حدیث پیش کرنے سے مقصود یہ ہے کہ حضرت عقبہ بن صہبان کا حضرت عبداللہ بن مغفل مزنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سماع ثابت کیا جائے، چنانچہ اس میں اس کی صراحت ہے۔
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 4842