🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: واقعہ یہ ہے کہ حضرت جبیر بن مطعم رضی اللہ تعالیٰ عنہ بدر کے قیدیوں میں تھے...
حدیث حاشیہ:
واقعہ یہ ہے کہ حضرت جبیر بن مطعم رضی اللہ تعالیٰ عنہ بدر کے قیدیوں میں تھے اور انھیں مسجد میں ٹھہرایا گیا تھا جیسا کہ ایک روایت میں صراحت ہے۔
(صحیح البخاري، الجهاد و السیر، حدیث: 3050)
اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ زمانہ کفر میں سنی ہوئی بات یا دیکھا ہوا واقعہ ایمان لانے کے بعد بیان کیا جا سکتا ہے۔
حضرت جبیر بن مطعم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ جب میں نے ان آیات کو سنا تو اسلام قبول کرنے کے لیے میرے اندر شوق پیدا ہوا۔
آئندہ چل کر یہ مسلمان ہوئے اور اسلام کی سر بلندی کے لیے گراں قدر خدمات سر انجام دیں۔
(صحیح البخاري، المغازي، حدیث: 4023)
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 4854