🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: طبق کے اصل معنی شدت کے ہیں، یہاں اس سے مراد سختیاں ہیں جو قیامت کے دن...
حدیث حاشیہ:
طبق کے اصل معنی شدت کے ہیں، یہاں اس سے مراد سختیاں ہیں جو قیامت کے دن واقع ہوں گی، یعنی اس روز تمھیں مصائب و آلام سے گزرنا ہو گا۔
دنیا میں بھی یہی نظام کار فرما ہے کہ انسان درجہ بدرجہ منزل بہ منزل اپنا سفرطے کرتا ہے اسی طرح مرنے کے بعد بھی انسان کئی منازل طے کرنے پر مجبور ہو گا۔
اسے عذاب قبر یا ثواب قبر سے دو چار ہونا پڑے گا۔
اسی طرح اس نے اپنی آخری منزل جنت یا دوزخ پہنچ جانا ہے، یہ منازل طے کرنے میں وہ مجبور ہے۔
اس میں اس کےاختیار کوکوئی دخل نہیں ہوگا۔
واللہ اعلم۔
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 4940