الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
� لغوی تشریح : «حَامِلٌ» مرفوع اور تنوین کے ساتھ ہے۔ «أُمَامَةَ» «حَامِلٌ» کا مفعول ہونے کی وجہ سے منصوب...
� لغوی تشریح:
«حَامِلٌ» مرفوع اور تنوین کے ساتھ ہے۔
«أُمَامَةَ» «حَامِلٌ» کا مفعول ہونے کی وجہ سے منصوب ہے۔
«وَهُوَ يَؤُمُّ النَّاسَ» «أُمُّ يَؤُمُّ» ، باب «نَصَرَ يَنْصُرُ» سے ہے، لوگوں کی امامت کرتے۔ یہ الفاظ دلالت کرتے ہیں کہ وہ فرض نماز تھی۔ یہ حدیث اس بات کی دلیل ہے کہ نماز میں، خواہ وہ نماز فرض ہو یا نفل، نمازی بچے وغیرہ کو اٹھا سکتا ہے، خواہ ضرورت ہو یا نہ ہو اور نمازی امام ہو یا منفرد۔ اور یہ ایسا ”عمل کثیر“ نہیں کہ اس سے نماز باطل ہو جائے۔ امام شوکانی رحمہ اللہ سے کسی نے دریافت کیا کہ نماز میں اگر سر سے پگڑی (یا ٹوپی وغیرہ) گر جائے تو اسے اٹھا کر آدمی سر پر رکھ سکتا ہے؟ انہوں نے جواب دیا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین سال کی بچی امامہ بنت زینب کو اٹھا لیا تھا، تو پگڑی یا ٹوپی وغیرہ گرنے کی صورت میں اٹھا لینے میں آخر کیا مضائقہ ہے؟ یعنی اٹھانا جائز ہے۔ اتنا عمل، عمل کثیر نہیں۔ اور اس حدیث سے پتہ چلا کہ بچوں کے کپڑے اور بدن پاک ہوتے ہیں کیونکہ یہی اصل ہے بشرطیکہ ان میں نجاست ظاہر نہ ہو۔ [سبل السلام]
وضاحت:
(سیدہ امامہ بنت زینب رضی اللہ عنہما) امامہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی لخت جگر سیدنا زینب رضی اللہ عنہا کی صاحبزادی تھیں۔ ان کے والد کا نام ابوالعاص بن ربیع رضی اللہ عنہ تھا۔ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کی وصیت کے مطابق سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کی وفات کے بعد ان سے نکا ح کر لیا تھا۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی شہادت کے بعد مغیرہ بن نوفل رضی اللہ عنہ نے ان کو اپنی زوجیت میں لے لیا اور انھی کے ہاں انہوں نے وفات پائی۔

بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 178