🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: (1) سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کا نکاح اللہ تعالیٰ نے آسمانوں پر ہی کر دیا تھا،...
حدیث حاشیہ:
(1)
سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کا نکاح اللہ تعالیٰ نے آسمانوں پر ہی کر دیا تھا، اس بنا پر اس نکاح کی آپ کو بہت زیادہ خوشی تھی۔
ولیمے کا اہتمام بھی فراخ دلی سے فرمایا۔
صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم نے گوشت اور روٹی خوب پیٹ بھر کر کھائی۔
حضرت ام سلیم رضی اللہ عنہا نے بھی شیرینی کے طور پر حلوہ تیار کیا اور آپ کو بطور تحفہ پیش کیا۔
آپ نے وہ بھی مہمانوں کو کھلایا۔
(2)
ولیمے میں کمی بیشی کی کوئی پابندی نہیں ہے۔
آج خطرناک گرانی کے دور میں ہمیں کفایت شعاری سے کام لینا چاہیے، ریا کاری اور فضول خرچی سے بچتے ہوئے میانہ روی اختیار کرنی چاہیے۔
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 5168