الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: (1) حضرت زینب رضی اللہ عنہما کے نکاح میں ولیمہ زیادہ کرنے میں راز یہ تھا کہ...
حدیث حاشیہ:
(1)
حضرت زینب رضی اللہ عنہما کے نکاح میں ولیمہ زیادہ کرنے میں راز یہ تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کی اس عظیم نعمت کا شکر ادا کیا کہ اس نے بذریعۂ وحی آپ کا نکاح حضرت زینب رضی اللہ عنہما سے کر دیا۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
”اے نبی! ہم نے اس (زینب رضی اللہ عنہا)
کا نکاح آپ سے کر دیا ہے۔
“ (الأحزاب: 37) (2)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عمرۂ قضا کے موقع پر جب حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا سے نکاح کیا تو ان کے ولیمے میں کئی بکریاں ذبح کیں۔
شاید حضرت انس رضی اللہ عنہ حضرت میمونہ رضی اللہ عنہما کے ولیمے میں حاضر نہ تھے۔
اس لیے انھوں نے اپنے علم کے مطابق بیان کیا کہ حضرت زینب رضی اللہ عنہا کا ولیمہ سب سے زیادہ تھا۔
واضح رہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا سے فتح خیبر کے بعد نکاح کیا تھا، اس وقت فتح خیبر کے باعث وسعت زیادہ ہو گئی تھی، اس بنا پر یہ ولیمہ دوسروں کی نسبت زیادہ تھا۔
(فتح الباري: 296/9)

هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 5171