🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: (1) ایک روایت میں گیارہ بیویوں کا ذکر ہے۔ (صحیح البخاري، الغسل، حدیث: 268) دراصل رسول اللہ...
حدیث حاشیہ:
(1)
ایک روایت میں گیارہ بیویوں کا ذکر ہے۔
(صحیح البخاري، الغسل، حدیث: 268)
دراصل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نوبیویاں اور دو باندیاں تھیں۔
راوئ حدیث قتادہ کہتے ہیں:
میں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے پوچھا:
کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں اتنی طاقت تھی؟ تو انھوں نے جواب دیا کہ آپ کو تیس مردوں کی طاقت دی گئی تھی۔
(صحیح البخاري، الغسل، حدیث: 268) (2)
یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا معجزہ ہے کہ اس قدر ریاضت کہ کئی کئی دن بھوک سے گزر جاتے کھانا نہیں کھاتے تھے بلکہ آپ روزوں میں وصال کرتے، بعض اوقات بھوک کی وجہ سے پیٹ پر پتھر باندھنے کی نوبت بھی آ جاتی، اس کے باوجود آپ میں اس قدر مردانگی قوت تھی۔
اتنی قوت ہوتے ہوئے صرف گیارہ عورتوں پر اکتفا کرنا آپ کے کمال تقوی پر دلالت کرتا ہے۔
واضح رہے کہ حجتہ الوداع کے موقع پر احرام سے پہلے آپ نے تمام ازواج مطہرات رضی اللہ عنھن کے ساتھ ایک رات میں وقت گزاراتھا۔
(صحیح البخاري، الغسل، حدیث: 267)
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 5215