🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: (1) اگر کھانے کے شروع میں بسم اللہ بھول جائے تو جب یاد آ جائے اسی وقت...
حدیث حاشیہ:
(1)
اگر کھانے کے شروع میں بسم اللہ بھول جائے تو جب یاد آ جائے اسی وقت بسم الله أولَه و آخِرَه پڑھے، اس طرح آغاز میں بسم اللہ نہ پڑھنے کی تلافی ہو جاتی ہے۔
(سنن أبي داود، الأطعمة، حدیث: 3767) (2)
کھانا دائیں ہاتھ سے کھانا چاہیے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو بائیں ہاتھ سے کھانا کھاتے دیکھا تو آپ نے فرمایا:
”دائیں ہاتھ سے کھاؤ۔
“ وہ کہنے لگا:
میں دائیں ہاتھ سے نہیں کھا سکتا، حالانکہ وہ کھا سکتا تھا۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”اچھا تو آئندہ دائیں ہاتھ سے نہیں کھا سکے گا۔
“ اس کے بعد اس کا دایاں ہاتھ مفلوج ہو گیا۔
(صحیح مسلم، الأشربة، حدیث: 5268 (2021)
اللہ تعالیٰ نے اس شخص کو جھوٹ کی سزا دی، لہذا ہمیں دائیں ہاتھ سے کھانے پینے کا اہتمام کرنا چاہیے۔
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 5376