🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
� لغوی تشریح : «بَابُ سُتْرَةِ الْمُصَلِّي» سترہ کے ”سین“ پر ضمہ اور ”تا“ ساکن ہے۔ جسے نمازی اپنی سجدہ...
� لغوی تشریح:
«بَابُ سُتْرَةِ الْمُصَلِّي» سترہ کے ”سین“ پر ضمہ اور ”تا“ ساکن ہے۔ جسے نمازی اپنی سجدہ گاہ کے آگے نصب کر لے یا کھڑا کر لے یا رکاوٹ بنا لے، خواہ دیوار ہو، ستون ہو، نیزہ ہو یا لکڑی وغیرہ، تاکہ یہ سترہ گزرنے والے اور اس نمازی کے درمیان حائل رہے۔
«اَلْمَارُّ» ، «مُرُور» سے اسم فاعل ہے۔ گزرنے والا۔
«خَرِيفًا» بمعنی سال۔ خریف، ربیع کے بالمقابل ایک فصل کا نام ہے اور یہ سال بھر میں ایک ہی مرتبہ وصول ہوتی ہے، اس لیے یہاں جز بول کر کل مراد لیا گیا ہے۔ یہ مجاز مرسل ہے۔

راویٔ حدیث:
(سیدنا ابوجہیم بن حارث رضی اللہ عنہ) کہا گیا ہے کہ ان کا نام عبداللہ بن حارث بن صمّہ انصاری ہے۔ خزرج قبیلے سے تعلق رکھتے تھے۔ مشہور صحابی ہیں۔ سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی خلافت تک زندہ رہے۔ «جُهَيْم» ، «جَهْم» کی تصغیر ہے اور «الصِمَّة» ”صاد“ کے نیچے کسرہ اور ”میم“ کی تشدید کے ساتھ ہے۔
بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 180