🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: شکار کھیلنے والا انسان آزاد ہوتا ہے۔ نماز باجماعت سے محرومی کے علاوہ علماء اور نیک لوگوں...
حدیث حاشیہ:
شکار کھیلنے والا انسان آزاد ہوتا ہے۔
نماز باجماعت سے محرومی کے علاوہ علماء اور نیک لوگوں کی صحبت سے بھی محروم رہتا ہے۔
اس کا نتیجہ غفلت، بے رحمی اور قساوت قلب کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے جو خسارے اور گھاٹے کا سودا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جہاں شکار کے احکام بیان کیے ہیں وہاں آخر میں فرمایا ہے:
”اللہ سے ڈرتے رہو۔
بےشک اللہ تعالیٰ بہت جلد حساب لینے والا ہے۔
“ اس لیے حسب طلب و ضرورت شکار کرنا اور اس کی تلاش میں نکلنا معیوب نہیں، البتہ معیوب یہ امر ہے کہ انسان دینی اور دنیوی فرائض سے غافل ہو جائے۔
واللہ أعلم
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 5491