🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: (1) اس حدیث سے بھی ان لوگوں کی تردید ہوتی ہے جو کہتے ہیں کہ شراب صرف...
حدیث حاشیہ:
(1)
اس حدیث سے بھی ان لوگوں کی تردید ہوتی ہے جو کہتے ہیں کہ شراب صرف وہی ہوتی ہے جو انگور سے تیار کی جائے بلکہ اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ ہر وہ چیز جو عقل پر پردہ ڈال دے، خواہ وہ کسی بھی جنس سے تیار کی جائے، اسے عربی میں خمر کہا جاتا ہے اور یہ حرام ہے۔
(2)
آپریشن کے دوران میں جو ادویات بے ہوش کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہیں وہ نشہ آور ہونے کے حکم میں نہیں ہیں کیونکہ بے ہوشی اور مدہوشی میں نمایاں فرق ہے، تاہم ایسی ادویات بھی علاج کی غرض سے ضرورت کے موقع پر جائز ہیں، بلا ضرورت ہوش و حواس ختم کرنا جائز نہیں ہیں۔
واللہ أعلم
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 5589