الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
� لغوی تشریح : «يَجْتَازُ» گزرتا ہے۔ «بَيْنَ يَدَيْهِ» اس کے آگے سے، سامنے سے، یعنی نمازی اور قائم شدہ...
� لغوی تشریح:
«يَجْتَازُ» گزرتا ہے۔
«بَيْنَ يَدَيْهِ» اس کے آگے سے، سامنے سے، یعنی نمازی اور قائم شدہ سترے کی درمیانی جگہ سے گزرتا ہے۔ بظاہر دونوں حکم، یعنی دفع کرنا اور لڑنا وجوب پر دلالت کرتے ہیں۔ اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ واجب نہیں، مندوب ہیں۔
«فَإِنَّمَا هُوَ شَيْطَانٌ» اس کا یہ عمل شیطان کے اکسانے سے ہے۔
«اَلْقَرِينَ» ساتھی، مراد وہ شیطان ہے جو ہر لمحہ انسان کے ساتھ چمٹا رہتا ہے۔ مطلب یہ ہوا کہ شیطان اس گزرنے والے کو اس کام پر اکساتا اور ابھارتا رہتا ہے تاکہ نمازی حصول برکت اور رحمت سے محروم رہ جائے۔
فوائد و مسائل:
➊ نمازی کے سامنے سے گزرنا جب کہ اس نے سترہ قائم کیا ہو مکروہ ہے اور گزرنے والے کو روکنا واجب ہے یا مستحب و مندوب۔
➋ ظاہر یہ کے نزدیک تو زور اور شدت کے ساتھ اسے روکنا واجب ہے۔ انہوں نے حدیث کے ظاہر الفاظ سے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے اور یہی حدیث ان کی دلیل ہے۔ باقی سب کے نزدیک یہ مستحب ہے۔
➌ نمازی، گزرنے والے کو اشارے سے روکنے کی کوشش کرے، اس کے باوجود اگر وہ گزرنے پر بضد ہو تو ذرا سختی سے دھکا دے کر روکے، پھر بھی وہ باز نہ آئے تو اسے مارے۔
➍ یہ اسی صورت میں ہے جبکہ نمازی نے اپنے سامنے سترہ قائم کر رکھا ہو۔ اگر سترہ قائم نہیں تو پھر اس نمازی کا قصور ہے۔
➎ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ دوران نماز میں اتنے عمل سے نماز نہیں ٹوٹتی۔

بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 184